the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ریاستی وزیر زراعت پوچارام سرینواس ریڈی نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کی ترقی اور مستحق عوام کو فلاحی اسکیمات سے مستفید کرانے کے مقصد سے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ جامع خاندانی سروے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سروے کے دن تمام عوام کو موجود رہنے کا انہوں نے مشورہ دیا۔ بصورت دیگر 15 دنوں میں حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی فلاحی اسکیمات سے محروم ہونا پڑیگا۔ شہر نظام آباد کے راجیو گاندھی آڈیٹیوریم میں اینومیریٹر کے ذریعہ منعقدہ اجلاس میں ریاستی وزیر نے کہا کہ ضلع میں 6.25لاکھ خاندانوں کا سروے کیا جائیگا ایک ملازم 25تا 30 خاندانوں کے سروے کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ضلع کلکٹر رونالڈ روز پاؤر پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ جامع خاندانوں کے سروے کی تفصیلات پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ کئی سالوں کی جدوجہد کے بعد ریاست تلنگانہ کی تشکیل عمل میں آئی۔ تلنگانہ کی تعمیر نو اور ترقی کیلئے حکومت کی جانب سے کئے گئے فیصلہ پر عوام کو تعاون دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تمام کی نظر یں تلنگانہ پر جمی ہوئی ہے جامع خاندانی سروے انتخابات کے بعد منعقد کیا جارہا ہے ۔



اینو مریٹر کے ذریعہ کونسے منصوبہ کونسا خاندان کا سروے کیا گیا ہے آخری وقت تک تفصیلات مہیا کی جائے گی۔ صبح سے شام 6 بجے تک گھر گھر پہنچ کر خاندانوں کی سماجی، معاشی، طورپر سروے منعقد کرنے کا مشورہ دیا۔ جامع خاندانی سروے فارم میں خاندان کے ارکان کے نام، آدھار، ووٹر کارڈ، گیس کنکشن، بینک اکاؤنٹ، موبائیل نمبر، طلباء کی تفصیلات، کی جانے والی ملازمین ، ماضی میں حاصل کی جانے والی اسکیمات، بحالت موجود حاصل کی جانے والی فلاحی اسکیمات جیسے امور پر سوالات کے ذریعہ تفصیلات حاصل کی جائے گی۔ ضلع میں 25 ہزار اینو میریٹر درکار ہونے کاضلع کلکٹر نے اظہار کیا۔ اس خصوص میں تحصیلداروں کو اینو میریٹر کی تربیت منعقد کی جارہی ہے منڈل مستقروں میں کم ازکم 50 کمپیوٹر قائم کئے جارہے ہیں تفصیلات حاصل کرنے کے بعد خاندان کے ذمہ دار کی دستخط حاصل کرنے عہدیداروں کو مشورہ دیا۔ عہدیداروں کی جانب سے سروے کے کاموں میں غطلیوں کو انجام دینے پر کارروائی کا ضلع کلکٹر نے انتباہ دیا۔ اس پروگرام میں نظام آباد انچارج ڈی آر او یادی ریڈی، بودھن ، کاماریڈی آرڈی او ، ایم آر او، ایم پی ڈی او نے شرکت کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.